بلوچستان کے وسائل پر بلوچ عوام کا حق محرومیاں دور کئے بغیرترقی ممکن نہیں، بلاول

  بلوچستان کے وسائل پر بلوچ عوام کا حق محرومیاں دور کئے بغیرترقی ممکن نہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیئر مین سردار اختر مینگل سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک پربھی گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل کو گڑھی خدا بخش میں 27 دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی و سماجی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا۔ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -