والدہ کو اپنی منگنی کے خاص لمحے  کا حصہ بنانا چاہتی تھی، بختاور بھٹو

  والدہ کو اپنی منگنی کے خاص لمحے  کا حصہ بنانا چاہتی تھی، بختاور بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کہتی ہیں کہ میں واقعی میں اپنی والدہ کو اپنی منگنی کے خاص لمحے کا حصہ بنانا چاہتی تھی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنی اس شال کی تصویر شیئر کی ہے جو انہوں نے اپنی منگنی کے دن پہنی تھی۔بختاور بھٹو نے شال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن کے ذریعے شال کے خصوصی ڈیزائن سے متعلق تفصیل بتائی ہے۔انہوں نے شال کی ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ندا اور ان کی ٹیم پاکستان کے باصلاحیت ڈیزائنرز میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی مہارت سے میری شال بالکل اسی طرح تیار کی جس طرح میں چاہتی تھی۔بختاور بھٹو نے شال کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ میں واقعی میں چاہتی تھی کہ میری والدہ بھی اس خاص لمحے کا حصہ بنیں لہذا ہم نے شال کے ڈیزائن کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔انہوں نے لکھا کہ شال میں ایک طرف تصاویر اور کڑھائی سے ہمارے اسلام آباد میں گزرے ہوئے بچپن کی یادوں کی جھلک ہے جبکہ دوسری طرف میری آنے والی زندگی کا آغاز، یعنی  ایک ایسا منظر جس میں دولہا منگنی کی انگوٹھی لاتا دکھائی دیتا ہے اور اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ شال کے بیچ میں آسمان جس پر پرندے اڑتے دکھائی دیتے ہیں اور سورج بنائے گئے ہیں، یہ پرندے میری زندگی کے دونوں ابواب کو ساتھ ملاتے دکھائی دیئے گئے ہیں۔
بختاور بھٹو

مزید :

صفحہ اول -