10روز قبل لاپتہ ہونیوالی 3 سالہ فاطمہ کی نعش گندے نالہ سے برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ سے 10روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالی 3 سالہ فاطمہ کی گزشتہ روز علاقے کے ایک گندے نالے سے نعش مل گئی بظاہر یہ واقعہ اتفاقیہ حادثہ معلوم ہو تا ہے کیونکہ علاقے کے کسی بھی شخص نے بچی کو کسی کے ساتھ جاتے ہو ئے نہیں دیکھا البتہ بچی کے اکیلے جانے کی تصدیق ضرور ہوئی ہے مقامی ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ بچی گھر سے 10دسمبر کو گئی جیسے ہی انھیں درخواست ملی بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کر دیا گیا پولیس نے بچی کی تلاش میں دن رات ایک کیا ہوا تھا تاہم گزشتہ روز اس کی ایک مقامی نالے سے مسخ شدہ نعش مل گئی جسے مردہ خانے بھجوا دیا گیا اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے بچی شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی محمد علی پٹھان کی بیٹی تھی اس افسوس ناک واقعہ پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔