ندیم بابر سے مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی بے بسی دیدنی تھی، شبلی فراز

ندیم بابر سے مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی بے بسی دیدنی تھی، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کر دئیے، ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی۔ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور ناکام رہیں گے۔ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے کا جرم کر رہے ہیں، پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے، دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

 شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -