مریم بھی کہہ رہی ہیں نوازشریف  جلد پاکستان میں ہونگے،شہزاد اکبر

    مریم بھی کہہ رہی ہیں نوازشریف  جلد پاکستان میں ہونگے،شہزاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں نواز شر یف جلد پاکستان میں ہوں گے،کسی بھی شخص کے بارے میں قانون اور حقائق سے ہٹ کر بات نہیں کی،نوازشریف کا معاملہ ڈیپوٹیشن کا ہے،وہ وزٹ ویزے پر لندن گئے ہیں،برطانیہ نے نوازشریف کی ڈی پورٹیشن سے انکار نہیں کیا، لیکن ابھی اُن کا واضح مؤقف نہیں، ہم نواز شر یف کیلئے حوالگی کا کیس بھی فائل کریں گے،اس کیلئے ہمارا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں، ہمیں پہلے برطانیہ سے ایم او یو کرناہوگا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بیرسٹر شہزاد اکبر کامزید کہنا تھا مریم نواز کافی عرصے سے یہی چورن بیچ رہی ہیں۔ میں نے کسی بھی شخص کے بارے میں قانون اور حقائق سے ہٹ کر بات نہیں کی، نوازشریف کا کیس اسحاق ڈار سے تھوڑ امختلف ہے،یہاں معاملہ ڈیپوٹیشن کا ہے، جب نواز شریف کی ضمانت ختم ہوئی تو ان کی واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کیا، ان کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے برطانوی حکومت سے درخواست کی اور برطا نیہ کے کچھ مقدموں کا بھی حوالہ دیا۔برطانیہ نے نوازشریف کی ڈی پورٹیشن سے متعلق انکار نہیں کیا،تاہم واضح مؤقف بھی نہیں آیا، برطانیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، شیخ رشید کے بیان کے حوالے سے میں بات نہیں کرسکتا۔ 
شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -