سی سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی پرڈولفن اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے

سی سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی پرڈولفن اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا ڈولفن فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈولفن فورس کی دونوں ٹیموں میں ٹیم لیڈر ذیشان، آفتاب، فراز اور عادل رحمت، اسد عارف، وقار یونس، ولید اقبال اور ظہیر عباس میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،  ڈولفن ٹیموں نے دوران ڈیوٹی ڈکیتی کی وارادت کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیااس موقع پر سی سی پی او محمد عمر شیخ نے کہا کہ کامیاب آپریشنز پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کرائم کے خاتمے کیلئے ڈولفن فورس موثر کارروائیاں کر رہی ہے۔ سی سی پی او محمد عمر شیخ نے کہا کہ ڈولفن سکواڈز کا 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم قابل تحسین ہے۔ 
۔ اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار بال بال محفوظ رہے۔ ڈولفن ٹیموں نے موثر جوابی حکمت عملی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو زندہ گرفتارکیا  ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے 14 نئے موبائل فونز بھی برآمد کروا لئے  ڈولفن کی دوسری ٹیم نے روڈ پر ناکہ لگا ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پکڑے جانے والے تمام ملزمان پہلے سے ریکارڈ یافتہ نکلے 

مزید :

علاقائی -