ہرجانہ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب

ہرجانہ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت8فروری 2022ء تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پردوبارہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر لیاہے درخواست گزار عمران جاوید نے پاکستان بار کونسل کے سابق کوارڈنیٹر مدثر چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلا ء کے خلاف پریس کانفرنس میں انتہائی ہتک آمیز بیان دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالے کورٹ کے تقدس کو پامال کیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ٹی وی پر نشر ہوا،ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان سے میرے سمیت تمام وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مذکورہ بالاہرجانہ ادا کی رقم اداکرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -