12 سالہ ذہنی معذور بچی سے بداخلاقی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
اسلام آباد(این این آئی)12سالہ ذہنی معذور بچی سے بداخلاقی کے مجرم کو سزائے موت وجرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ایک سال سے کم عرصہ میں فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنایا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ایوب کو سزائے موت و پانچ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔ فیصلے میں مجرم محمد ایوب کو موت کی تصدیق تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544/اے کے تحت جرمانہ کی رقم متاثرہ فریق کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ کی رقم نہ ہونے کی صورت میں مجرم کی اراضی ضبط کرکے رقم دی جائے،عدم ادائیگی جرمانہ چھ ماہ قید کی بھی سزا سنا ئی گئی۔راجہ ایوب کے خلاف جنوری 2019 کو تھانہ رتہ امرال میں 12 سالہ بچی سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سزا ئے موت