عبدالقادر حسن،سید انور قدوائی درویش صفت انسان،سفید پوشی میں سٹائل مد نظر رکھا:تعزیتی ریفرنس

عبدالقادر حسن،سید انور قدوائی درویش صفت انسان،سفید پوشی میں سٹائل مد نظر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نیوز رپورٹر) الامین اکیڈمی سی ایس ایس اور پی ایم ایس سکالر شپ پراجیکٹ کے زیر اہتمام سینئر صحافی عبدالقادر حسن مرحوم اور سید انور قدوائی مرحوم کی یاد میں پیر محمد ضیاالحق نقشبندی کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سینئر صحافیوں اور سماجی رہنماؤں نے مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی اور حسن نثار کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں سماجی کارکنان،سینئر صحافیوں اور مرحومین کے اہل خانہ نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ جب میں لاہور آیا تو میری اولین ملاقات جن سے ہوئی وہ عبدالقادر حسن تھے اس سے قبل ایک مرتبہ ملاقات ہوچکی تھی اس زمانے میں لوگ مال روڈ پر سیر کیلئے آتے تھے ہم کرسیوں پر بیٹھ کر گپ شپ کرتے تھے وہاں پر عبدالقادر حسن اس وقت مقامی اخبار کے چیف رپورٹر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ انور قدوائی سے بھی باقاعدہ ملاقات ہوتی تھی اس وقت و ہ اخبار نویس تھے دلچسپ بات یہ ہے کہ و ہ مال روڈ سے مال روڈ تک کالم لکھتے تھے ان کا دن مال روڈ پر ہوٹلو ں میں بسر ہوتا تھا ہماری ہفتہ میں دو مرتبہ ان سے ملاقات ہوتی تھی عبدالقادر حسن نے آخری دم تک لکھا فوت ہونے سے ایک دن قبل تک کالم لکھا اور اللہ جانتا ہے کہ وہ بڑے انسان تھے عبدالقادر حسن نے درویشی کی زندگی گزاری انہو ں نے بہت اچھی زندگی گزاری اچھی یادیں گزاری اللہ ان کی مغفرت کر ے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ مجھے ان کو بہت قریب سے دیکھنے کا ملا میں ا ن دونوں کے سٹائل سے بہت متاثر تھا دونوں نے اپنی سفید پوشی میں بھی سٹائل کو مدنظر رکھا ہمیشہ اچھے ہوٹلوں میں بیٹھتے تھے ان کی وجہ سے ہماری عزت ہوتی تھی و ہ اگر وزیر اعظم کے پاس بیٹھتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ وہ بھی ان کے ہم پلہ ہیں انہوں نے ہمیں رہنے کا طریقہ بتایا۔حسن نثار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر حسن اور قدوائی صاحب سے تعلق محدود تھا ان دونوں کی اپنی اپنی دنیا اور سٹائل تھا اور سب سے اچھی اور عجیب بات یہ کہ دونوں ثقافتی طور پر منفرد شخصیات تھے اور اپنے آپ میں با کما ل تھے ان میں قدر مشترک تھی کہ دونوں کو دیکھ کر ہمیں اپنائت اور اطمینان ہوتا تھا افسوس اس بات کا ہے کہ اب دور دو ر تک ان جیسا کوئی اور نہیں ہے معاشرہ کو ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے اس موقع پر عمران یعقوب،صغریٰ صدف،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف،کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن،سماجی رہنما ڈاکٹر امجد ثاقب اورامیر علی اعوان،عامر ہاشم خاکوانی، تاثیر مصطفی، آصف افان،یٰسین خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت نے ہم سب کو بہت متاثر کیا اور ان کی ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صحافت کی دنیا میں انہوں نے بے شمار خدمات سر انجام دیں وہ نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہیں تعزیتی ریفرنس میں عبدالقادر حسن اور سید انور قدوائی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔ عبدالقادر حسن کے صاحبزادے اطہر عبدالقادر حسن اور سید انور قدوائی کے صاحبزادے ایڈیشنل کمشنر لاہور سید امان قدوائی نے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے پر احباب کا شکریہ ادا اور اپنے بزرگوں کی تعلیمات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 
تعزیتی ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -