عمران خان نے گھبراہٹ میں سینیٹ انتخابات کا اعلان کیا، چانڈیو
حیدرآباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب نے گھبراہٹ میں سینیٹ انتخابات کا اعلان کیا۔حیدرآباد سے جاری بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان حکومت نے قوم کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ناکام خارجہ پالیسی کی بعد قوم کو دھوکے میں رکھا جارہا ہے۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات پہلے کرانے کا اعلان خان صاحب کی گھبراہٹ کا شاخسانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو اکڑ کر پھرتے تھے وہ اب گھنٹوں کے بل آچکے ہیں، جو گھٹنوں کے بل جھکے ہیں وہ جلد منہ کے بل بھی گریں گے۔
مولا بخش چانڈیو