لاہور بار ایسوسی ایشن‘الیکشن فیس کی شرط کیخلاف درخواست پر تحریری حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں امیدواروں پر الیکشن فیس کی شرط کے خلاف دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری نے امیدوار سیکرٹری سیدہ عظمیٰ گیلانی کی درخواست پر تحریر ی حکم جاری کیا عدالتی تحریری حکم کے مطابق درخواست ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کو بھجوا دی عدالت نے پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو درخواست گزار کا موقف سن کر 31 دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا درخواست گزار کاموقف ہے کہ الیکشن بورڈ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کیلئے امیدواروں کو فیس جمع کروانے کا زبانی حکم دیا ہے پنجاب بار کونسل ایکٹ کے تحت بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کیلئے کوئی فیس مقرر نہیں الیکشن بورڈ کا امیدواروں کو فیس جمع کروانے کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
تحریری حکم