بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن مقررہ وقت پرمکمل کی جائیگی، وزیر صحت پنجاب
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت اٹھائے گئے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کوبنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اور وزیراعظم صحت اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے تمام بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن مقررہ وقت پرمکمل کی جائی گی۔اس پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو 24/7کے ماڈل پرمنتقل کیاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت اٹھائے گئے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔ پنجاب کے تمام بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن مقررہ وقت پرمکمل کی جائی گی۔اس پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو 24/7کے ماڈل پرمنتقل کیاجارہاہے،پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کی براہ نگرانی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کررہے ہیں،تمام بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا عمل مرحلہ وارتین فیزوں میں مکمل کیاجائے گا۔سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی باقاعدگی سے نگرانی جاری ہے،انشاء اللہ مقررہ وقت پر اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل کرلیاجائے گا۔
وزیر صحت