پیپلز یوتھ پنجاب کی صدارت کا معاملہ، راجہ شیراز کیانی قائم مقام صدر مقرر
لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز یوتھ پنجاب کی صدارت کا معاملہ،سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے سینئر نائب صدر راجہ شیراز کیانی کو قائم مقام صدر مقرر کر دیا۔پارٹی قواعد کے تحت پی وائی پنجاب کے سینئر نائب صدر قائم مقام صدر ہونگے۔ دریں اثناء پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے معاملے پر،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے پنجاب کے دو رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے اورنگزیب برکی اور دیوان شمیم احمد کو شو کاز نوٹس جاری کئے،دونوں رہنماؤں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف بیانات دیئے تھے۔
پیپلز یوتھ پنجاب
