مریدعباس قتل کیس:مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم
کراچی (این این آئی) عدالت نے مریدعباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کیلئے دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ میں مریدعباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کے اشتہار کے نکات پرعدالت نے اعتراض اٹھادیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا،آئی او نے بتایا کہ لاہورسیسی سی ٹی وی کی فرانزک ہوگئی،آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کریں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرسی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی جبکہ 9 جنوری کوتفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
مریدعباس قتل کیس