ٹی 20سیریز، دوسرا ٹاکر اآج، شاداب کم بیک کرنے کیلئے پر عزم 

  ٹی 20سیریز، دوسرا ٹاکر اآج، شاداب کم بیک کرنے کیلئے پر عزم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہملٹن(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ  آج  کھیلا جائیگا  کیوی ٹیم کو تین میچوں کی سیرز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پہلی شکست بھول کر اپنی کھلاڑیوں کی توجہ آج کے اہم میچ پر مرکوز ہے آج محنت سے کھیل کر کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کریں گے انہوں نے کہا کہ غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا، شیڈول کے مطابق تیسرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا اس کے علاوہ پاکستان اے کھلاڑی جو سکواڈ میں شامل ہیں وہ بھی چار ایک روزہ میچز کے علاوہ چھ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے۔
۔