پاکستان کو آج کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوگی، محمد یوسف
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو آج ٹی20 میں کامیابی کے لئے بہت محنت درکار ہوگی پہلا میچ ہارنے کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ہار کی صورت میں پاکستان سیریز ہار جائے گی کپتان شاداب خان کو گراؤنڈ میں بروقت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سب کھلاڑیوں کو ان کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا آج کے میچ میں کیویز کا پلڑا بھاری ہے ۔