قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی کپتانی باعث فخر ہے، حاجرہ خان
لاہور(افضل افتخار)پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مجھے پاکستان کی ویمن فٹ بال ٹیم کی کپتانی کرنے پر فخر ہے اور بطور فٹبالر میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کروں اور اس کے لئے میں محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں مزید کہاکہ امید ہے کہ جلد ہی ویمن فٹ بال ایکشن میں نظر آئے گی اور ہمیں بھی کھیلنے کا موقع ملے گا حاجرہ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت زیادہ خوشی ہے یہ سلسلہ اب جاری رہنے کی ضرورت ہے۔