ریاست مدینہ بنانے میں 23سال لگے تھے،ہمیں طعنے بہ دیئے جائیں:نور الحق قادری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں سینٹ انتھونی اسکول ریگل چوک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دئیے جائیں پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی قوم کا مستقبل ہے۔
نورالحق قادری