کابینہ کمیٹی اجلاس،یورنیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام سمیت مختلف تجاویز منظور
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 43 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں اور تیموربھٹی سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ا جلاس میں دی پنجاب آٹانومس باڈیز اینڈ سپیشل انسٹیٹیوشنز آف ایجوکیشن بل 2019 کا مسودہ منظور کیا گیااور یورنیورسٹی آف حافظ آباد کے قیام کی تجویز سے اتفاق جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک بریڈنگ سروس اتھارٹی میں تجزیاتی لیب بنانے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے غیر سرکاری ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا،پنجاب بیت المال کونسل کے دو غیر سرکاری ارکان کی تعیناتی کی تجویز بھی منظور۔راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ارکان کی نامزدگی کی تجویز سے اتفاق کیا گیا جبکہ ٹیکسلامیوزیم کے ایکٹ کا مسودہ کی منظوری کیساتھ ساتھ دی پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ 2020 کا مسودہ اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چئیرمین، ممبرز اور سی ای او کے سروس رولز 2020 کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ کمیٹی
