بھارتی ٹیم کے36 رنز پر آؤٹ ہونے کا یقین نہیں آرہا، وسیم اکرم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے بھارت کو صرف 36 رنز پر ڈھیر کردیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ سابق پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی ٹویٹر پر اس بحث میں شامل ہوگئے اور کہا کہ وہ آسٹریلین باؤلنگ کے اس طرح کے جادوئی سپیل پر یقین نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ”یہ کیا ہوا؟ میں صرف 9 ہول گالف کھیلنے کے لئے گیا تھا اور یہاں کھیل ختم ہو گیا
، آسٹریلین باؤلرز نے کیا شاندار سپیل کیا، رفتار کی اہمیت اپنی جگہ ہوتی ہے“۔