یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیاء کی عدم دستیابی کے خلاف قراردادیں اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے یوٹیلٹی سٹوروں سستے آٹے اور دالوں کی عدم دستیابی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سے سستا آٹا اور دالیں غائب ہیں۔عوام سستی اشیاء کے حصول کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔یوٹیلٹی سٹورز برائے نام اشیاء تک محدود رہ گئے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز اپنی افادیت آہستہ آہستہ کھوتے جارہے ہیں۔حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی مسلط کرنے کے منصوبے بنارہی ہے یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت کو برقرار رکھا جائے۔یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اور معیار اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔