جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ”امام نورانی سیمینارآج ہو گا
لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ”امام نورانی سیمینار“ آج جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں بعد نماز ظہر منعقد ہو گا۔ سیمینار میں علامہ امام شاہ احمد نورانی،ناموس رسالت کے محافظ علامہ خادم حسین رضوی،امام نورانی کے قریبی ساتھی مفتی جمیل احمد نعیمی اورتحریک نظام مصطفےٰؐ کے سپاہی ملک بشیر احمد نظامی کی ملک میں تحفظ ختم نبوت،تحفظ ناموس رسالت اور مقام مصطفےٰ ؐاور نفاذ نظام مصطفےٰؐ کے لئے ان قائدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔سیمینار سے علامہ قاری محمد زوار بہادر،حافظ نصیر احمد نورانی، تصدق حسین،مولانا محمد سلیم اعوان، رشید احمد رضوی،مہر محمد ارشداور مفتی جمیل رضوی ودیگر خطاب کریں گے۔
،مولانا حاجی شوکت علی،مولانا نعیم جاوید نوری،قاری خلیل مہروی،مولانا محمد اعظم قادری،قاری لیاقت رضوی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔