پنجاب یوینورسٹی میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپ
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ریموٹ سینسنگ، جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم اور کلائیمیٹ ریسرچ لیب کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر عاصم داؤد رانا نے ’امیج کلاسیفکیشن، او بی آئی اے اور گوگل ارتھ انجن‘پر انسٹیٹیوشنل کپیسٹی بلڈنگ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اربن یونٹ کی طرف سے تربیتی ورکشاپ میں سپارکو، اربن یونٹ، شعبہ زراعت، محکمہ آبپاشی، مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ، پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، ہاؤسنگ، اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ ڈ یپا ر ٹمنٹ اور انوائرنمنٹل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سے ماہرین نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا انعقاد وائس چانسلر کے ویڑن کو پیش نظر رکھتے ہوئے پبلک سیکٹر اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ انڈسٹری اور سروسز فراہم کرنے والی تنظیموں کے درمیان روابط استوار کرنے کیلئے کیا گیا۔