حکمران اور متحدہ اپوزیشن والے کسی بات پر متفق نہیں،الطافشاہد
لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن والے کسی بات پرمتفق نہیں ہیں لہٰذاء یہ عوام کومتحد نہیں کرسکتے۔عوام کوجوڑنے جبکہ نااہل حکمرانوں کاغرورتوڑنے کا سہرایقینا سیّد مصطفی کمال کے سرپرسجے گا۔ان دونوں دھڑوں کے درمیان محاذآرائی میں شدت جمہوریت کونقصان پہنچاسکتی ہے۔حکومت اوراپوزیشن میں سے کسی فریق کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔
ماضی میں ایک دوسرے کابدترین میڈیاٹرائل کرنیوالی پارٹیاں مسلم لیگ (ن) کاپیپلزپارٹی کاگٹھ جوڑجبکہ پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے درمیان اتحاد قومی ضمیر کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔حکومت اوراپوزیشن سے مایوس عوام کے پاس اب پی ایس پی واحدآپشن ہے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال اقدار کی سیاست کے علمبردار ہیں لہٰذاء پی ایس پی کے اقتدارمیں آنے سے عام پاکستانیوں کو اقتدارمیں ان کا بھرپور شیئر ملے گا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ اگرنااہل حکمران اپنے وعدے وفانہیں کرسکتے توکرتے کیوں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پچھلے دنوں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کااعلان کیالیکن بعدازاں اس سلسلہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگرملک میں شفاف بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تواس صورت میں نااہل حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کی شکست فاش نوشتہ دیوار ہے،شایدیقینی ہاردیکھتے ہوئے تبدیلی سرکار نے راہ فراراختیارکرلی۔پی ایس پی اپنے قائدسیّدمصطفی کمال کی انتھک خدمات اورسیاسی فلسفہ کے بل پربلدیاتی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ کے کامیاب سٹی ناظم کی حیثیت سے سیّدمصطفی کمال کے تجربات سے پوراملک مستفید ہوسکتا ہے۔