حکومت ملکی وسائل پر انحصار کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

حکومت ملکی وسائل پر انحصار کر رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روز اول سے ملکی وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے روا ں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں غیرملکی قرضوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف کوئی قدم نہیں اْٹھائے گی۔ کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوط اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔