ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے،رانا تنویر
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا محمد تنویر نے کہاکہ ماضی میں سابقہ حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مارکے ریکارڈ قائم کئے، آج اپوزیشن اپنی چوری کو بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے انہیں ملک وقوم کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،اپوزیشن کا استعفے اور لانگ مارچ سیاسی شوشہ ہے، انہوں نے کہاکہ سینٹ کے الیکشن شو آف ہینڈ ہونے سے دھاندلی کا رانگ الاپنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے۔
، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔