ذیابیطس،دل کے مریضوں کیلئے گائیڈلائنز جاری
لاہور(پ ر)پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی نے ذیابیطس اور دل کے مریضوں کے مریضوں کے علاج کے لیے گائیڈلائنز جاری کر دیں۔جاری کردہ گائیڈلائنز پاکستان بھر سے مریضوں کے ڈیٹا اور جدید ترین سائنسی تحقیق کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئیں ہیں یہ گائیڈ لائنز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع کی گئیں ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر پروفیسر خورشید احمد خان نے کہا کہ ان گائیڈ لائنز میں گیارہ طبی مشورے اور ملک بھر میں موجود ڈاکٹروں کے لیے ذیابیطس اور دل کیمریضوں کا علاج کرنے کے لیے دس مختلف اسباق شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ گائیڈ لائنز پاکستان میں موجود سستی اور میعاری ادویات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی گئیں ہیں ڈاکٹر عباس رضا کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں کے حوالے سے پاکستان کا چوتھا نمبر ہے اور تقریبا دو کروڑ بالغ افراد اس مرض کا شکار ہیں. اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر خدیجہ عرفان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کی خواتین مریضوں کو ورزش لازمی کرنی چاہیے اس کے لیے وہ اپنے گھر کے باہر ہی کسی پارک کو چن لیں تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر فواد رندھاوا اور ڈاکٹر سعدیہ سلمان نے بھی شرکت کی۔ گائیڈ لائنز پاکستان اینڈو کرائن سوسائٹی نے تیار کی ہیں۔
تاکہ پاکستانی ڈاکٹرز اس سے استفادہ کریں اور مریضوں کا بہتر علاج کر سکیں ۔تقریب میں سوالات اور جوابات کا سیشن منعقد ہوا جس ملک بھر سے آئے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور اینڈوکرائن سوسائٹی کے عہدیداروں سے گائیڈ لائنز کے بارے میں سوالات بھی کیے۔