سبزی،پھل کی صنعت کو مضبوط بنانا ہو گا،چوہدری اعجاز
لاہور (جنرل رپورٹر) صدر مرکزی سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سبزی اور فروٹ کی انڈسٹری کو مقامی اور عالمی سطح پر مضبوط اور بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈر خطے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے انتہائی اہم سنگ میل کا حامل منصوبہ ہے۔ سی پیک کی جلد تکمیل سے پاکستان کے معاشی مسائل اور مشکلات سے قوم کو رہائی نصیب ہوگی۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کی دن رات محنت اور کاوشوں سے قوم تعمیر و ترقی معاشی خودمختاری کے نئے دور میں داخل ہوگی۔ پاک فوج کی اس عظیم منصوبے میں خصوصی دلچسپی اور محنت سے پائیدار مستحکم اور مضبوط معیشت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔