گستاخانہ خاکے عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہیں،بابر محمود

گستاخانہ خاکے عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہیں،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے قائد بابر محمود نے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کو ناقابل برداشت اور امن عالم پر ایٹم بم گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضور پاکؐ پر ہمارا مال جان اولاد سب کچھ قربان ہے۔ یہودی لابی امت مسلمہ کے جذبات کو مشتعل نہ کرے اگر یہ آگ بھڑک اٹھی تو مغرب کو خاکستر کرتے کردے گی۔ 


مسلم امہ حضور تاجدار کائنات ؐ کے نام پر اپنی گردنیں کٹانے کو تیار ہیں۔