چترالی بھی دوسرے علاقوں کی طرح ملک کے وفادار ہیں،وقار چترالی

  چترالی بھی دوسرے علاقوں کی طرح ملک کے وفادار ہیں،وقار چترالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے رہنما قاری وقار احمد چترالی نے کہا ہے کہ چترالی بھی پاکستان کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے کے پنجابی، پختون، سندھی یا بلوچی ہیں۔ لیکن چترالی پاکستان بننے کے 73سال بعد بھی قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہا ں نا جدید ہسپتال ہیں نا کالج ہیں نا یونیورسٹیاں، سڑکیں، پل انتہائی خستہ ہالی کا شکار ہیں۔ آج تک بننے والی کسی حکومت نے بھی ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی۔ہمارے علاقہ کے طلبہ تعلیم کے حصول کیلئے پنجاب اور سند ھ کی یونیورسٹیوں کا رخ کرتے ہیں لیکن ان کو وہاں کوئی مخصوص کوٹے کے تحت سیٹیں نہیں دی جاتیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ چترال میں جدید ہسپتال، گائنی کے ہسپتال، سکو ل، کالج اور یونیورسٹی بنائی جائیں،پل اور سٹرکیں تعمیر کی جائیں اور پنجاب اور سندھ میں تعلیم کے حصول کے لئے آنے والے طلباء کو رعائتی پیکج اور مخصوص کوٹہ دیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نا کئے گئے تو ہم ملک بھر میں مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جس کا آغاز بہت جلد لاہور سے کیا جائے گا۔ 

ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ روز انہوں نے منصورہ میں چیئرمین تحریک تحفظ چترال پیر مختار احمد کی زیر صدارت ہونیوالے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں شمس النبی،مولانا سید حکیم،قاری میر فیاض،قاضی شاکراللہ،افتخار احمد،قاری ظفر چشتی،قاری نصیر اللہ،قاری سلطان ولی،قاری خلیل الرحمان،ڈاکٹر غلام محمد سمیت چترال تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔