عوام کرپٹ اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،سجاد مہیس

عوام کرپٹ اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،سجاد مہیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(پ ر) انصاف ویلفیئرونگ پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاہے کہ پاکستان کے باشعور عوام کرپٹ اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی ان کی چوری کو بچانے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے، انہوں نے کہاکہ  سینٹ کے الیکشن کے بعد تحریک انصاف کو سینٹ میں واضح اکثریت حاصل ہوگی جس کا اپوزیشن کو خوف طاری ہے، اپوزیشن پانچ سال تک روتی دھوتی رہے گی، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، کرپٹ ترین اپوزیشن نے اپنے دورِحکومت میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، بلاتفریق احتساب سے کرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

، مریم صفدر اور بلاول زرداری کی ابو بچاؤ تحریک بْری طرح پٹ چکی ہے۔