حکومت ملک میں فوری طور پر معاشی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرے
لاہور (سٹی رپورٹر) کورونا وائرس کی آڑ میں حکومت بھاری ٹیکسز لگاکر ملکی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہے، کاروبار معیشت کی بنیاد ہے جڑوں کو کھوکھلا کرکے ملکی استحکام داو پر لگ جائے گا۔ پاکستان میں معاشی حالات کی بہتری روزگار کے مواقع، مہنگائی پر کنٹرول، سیاسی استحکام، ٹیکسز میں ریلیف دینے سے جڑی ہوئی ہے۔حکومت ملک میں فوری طور پر معاشی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہاتاجر رہنما آصف نوید نے ایک بیان میں کیا۔