وزیر اعظم نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا،راشد منیر
لاہور(پ ر)انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کے آگے بندباندھ دیا ہے، اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے، چور ٹولہ اپنی چوری کو بچانے کے لئے اکٹھا ہے اپوزیشن کو ملکی مفاد نہیں اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے، فضل الرحمان ملکی سیاست کے بارویں کھلاڑی ہیں، کے پی کے کی عوام نے فضل الرحمان کی منفی سیاست کو مسترد کرکے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
ہے، نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ملکر ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔