فلم میں اداکاری کا تجربہ بہت خوشگوار رہا، سمیع خان

فلم میں اداکاری کا تجربہ بہت خوشگوار رہا، سمیع خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا ہے اور میں بڑی سکرین پر کیرئیر کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہوں، فلموں کی کامیابی کیلئے روایت سے ہٹ کر منفرد کہانیاں تحریر کرنا ہوں گی۔ سمیع خان نے کہا کہ  موجودہ دور میں جب لوگوں کے پاس انٹر ٹینمنٹ کی بہترین سے بہترین سہولیات موجود ہیں ایسے میں بہترین سکرپٹ کی حامل فلم ہی انہیں تین گھنٹے تک بیٹھنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے بھی  معاہدے کرنے چاہئیں۔

 انہوں نے کہا کہ ”رانگ نمبرٹو“ کی میری توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے او ربڑی سکرین پر کیرئیر کو آگے بڑھانے کا خواہشمندہوں۔انہوں نے کہا کہ یاسر نواز ایک منجھے ہوئے ہدایتکارہیں اور انہوں نے فلم میں شامل تمام کاسٹ سے بہترین کام لیا ہے۔

مزید :

کلچر -