سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن‘ کروڑوں روپے کی نان کسٹم گاڑیاں ضبط
ملتان(نیوز رپورٹر) محکمہ کسٹم انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ملتان نے ماہ دسمبر کے ابتدائی دو ہفتوں میں سمگلروں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران کروڑو ں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت متفرق سامان ضبط کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم ملتان میڈم منیزہ مجید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر عمر سجاد اور انسپکٹرز شاہ نواز، عبدالصمد اور محمد علی و دیگر پر مبنی ٹیموں نے ملتان کے داخلی راستوں سمیت ڈی جی خان، ساہیوال، صادق آباد اور (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
فیصل آباد میں کاروائیاں کرتے ہوئے سمگلڈ 11 لگژری گاڑیوں جن میں لینڈ کروزر، ٹویوٹا پاسو، ٹویوٹا وٹز، ایکسیو سمیت کپڑا، سپئر پارٹس، ڈرائی فروٹ، آٹو پارٹس و دیگر متفرق سامان ضبط کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کی گئی گاڑیوں اور دیگر متفرق سامان کی مجموعی مالیت 24 کروڑ 35 لاکھ روپے بتائی گئی ہے کسٹم کلکٹر میڈم منیزہ مجید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلروں کے خلاف تمام صلاحیتیں بروے کار لائی جائیں گی۔
ضبط