گنا سیل پوائنٹ بند کرنے پر کاشتکاروں کا تحصیل انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

گنا سیل پوائنٹ بند کرنے پر کاشتکاروں کا تحصیل انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورپورنورنگا (نامہ نگار) کاشتکاروں کا پاکستان کسان اتحاد کے پلیٹ فارم سے گناسیل پوائنٹ بند کرنے پر تحصیل بھاولپور صدر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گنے کے کاشتکاروں نے پاکستان کسان اتحاد کے پلیٹ فارم سے خانپور نورنگا کے مقام پر احتجاجی جلسہ و مظاہرہ کیا،اس موقع پر کسان اتحاد بھاولپور کے صدر ملک عباس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنی چیز کو جہاں جس کو چاہیئں فروخت کریں،(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
اب ہم گنا سیل پوائنٹس شروع کر رہے ہیں،اے سی بھاولپور صدر نے ہمارے خلاف کوئی کاروائی کی تو دریائے ستلج کے پل پر دھرنا دیں گے،گزشتہ چند روزمیں تحصیل بھاولپور صدر انتظامیہ نے24کاشتکاروں کے خلاف ناجائز مقدمے درج کیئے ہیں اگر تین روز کے اندر ناجائز مقدمات خارج نہ کیئے تو اس کا عملی جواب دیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ اگر مقامی شوگر ملزدوسری شوگر ملز کے ایریا سے گنا کی خریداری کرسکتی ہے تو ہم بھی اپناگنا باہرکی ملزکو فروخت کرنے کا حق رکھتے ہیں،مزید ان کا کہنا کہ اب اگر تحصیل انتظامیہ نے ہمارے معاملات میں مداخلت کی تو ہم اس احتجاج کو پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔
گنا سیل پوائنٹ