حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیا‘ جلد رخصتی ضروری‘ علی حیدر گیلانی 

حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیا‘ جلد رخصتی ضروری‘ علی حیدر گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی رخصتی طے ہے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں اتار دیا ہے عوام ان کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور ان سے چھٹکارہ چاہتے ہیں ملتان اور لاہور جلسہ کے بعد حکمران سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
 کے رہنما سیف بھٹی کی رہائش گاہ چونگی نمبر 5نواب پور روڈ پرڈاکٹر بشیر احمد بھٹی کی قیادت میں بھٹی برادری کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ،رانا عابد علی،سیف بھٹی دیگر بھی موجود تھے جبکہ ڈاکٹر بشیر احمد بھٹی اور ریاض احمد بھٹی نے اپنی برادری ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا پی پی پی ادوار میں خوشحالی کا دور دورہ رہا عوام کو روزگار مزدور کسانوں اور طلباء کو حقوق ملے نوکریاں مراعات ملیں لیکن موجودہ حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیا جس کے باعث ملک کی سیاسی قوتوں کو حکومت کے خلاف یکجا ہو نا پڑا پی ڈی ایم حکمرانوں کے لیے ڈرونا خواب بن چکی ہے جلد حکمرانوں کی رخصتی کا باعث بنیں گے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم ملتان شہر اور حلقہ این اے 156کے لیے بے شمار ترقیاتی منصوبے دئیے ہیں۔
علی حیدر گیلانی