اپوزیشن کی سیاست دفن‘ سینیٹ الیکشن بھی جیتیں گے‘ زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا نتیجہ نکل چکا ہے اور پی ڈی ایم کے بیانیہ کو پاکستان کی عوام نے لاہور کے فلاپ شو میں یکسر مسترد کر دیا ہے جس سے اپوزیشن کی سیاست دفن ہو گئی ہے گزشتہ روز سپورٹس اسٹیڈیم ڈیرہ غازیخان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے عمران خان سے استعفیٰ لیں گے اب وہ خود رورہے ہیں اور استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تاہم(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
اپوزیشن ارکان شوق سے استعفیٰ دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے جہاں سے پاکستان تحریک انصاف جیت جا ئے گا زرتاج گل نے کہا کہ سیاست میں آنے کے لئے صرف بڑے آدمی کا بیٹا یا بیٹی ہو نا ضروری نہیں سیاست کے لئے جدو جہد کر نا پڑتی ہے اور یہاں ایک وصیت کی پرچی کے ذریعے چیئر مین بن گیا اور دوسری کو ابو جی نے لندن سے فون کر کے کہا کہ مسلم لیگ (ن) "آپ "کی ہو گئی لیکن ان نالائق اور نکھٹو اولادوں کو مسلط کر نے سے سیاست نہیں ہوتی وزیر اعظم عمران خان نے جو پی ٹی آئی کے نئے لیڈر پیدا کئے یہ تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو عمران خان کا کیا مقابلہ کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن قبل از وقت کرانا کوئی غیر آئینی کام نہیں اور آئینی حدود کے اندر رہ کر ہم 30دن پہلے سینیٹ کے الیکشن کرا سکتے ہیں اور انشاء اللہ سینیٹ کے الیکشن میں ہماری حکومت مزید مستحکم ہو گی ایک اور سوال کے جواب میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی اربوں روپے کی جائیداد یں کہاں سے آئیں حلوہ کھانے اور ردی کی ٹوکری میں بڑا فرق ہے سیاسی جلسوں میں جواب دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے اور وہ نہ صرف سیاست کا حصہ ہیں بلکہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو کندھا دیا ہوا ہے اس لئے ان کو سب سے پہلے نیب کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔
زرتاج گل