حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے اپوزیشن کو دبانے کیلئے متحرک ہے‘ ثاقب خورشید
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جب کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ادارے میرے ساتھ کے بیانات داغنے میں لگے ہوے ہیں عام استعمال کی کونسی چیز ہے جو 75 سے سو فیصد مہنگی نہیں ہوگئی لیکن بدقسمتی سے حکومت اپنی (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
ناقص کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینے کی بجائے سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے عوام میں لاوا پک رہا ہے جو اتنے خوفناک انداز میں پھٹے جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے وہ لیگی کارکنوں اور کونسلرز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو استعفوں سمیت دیگر ایشوز پر آن بورڈ لینے کی بجائے اشتعال دلانے میں وزراء کی غیرسنجیدہ گفتگو جمہوریت کی نفی ہے جس کا عوام پورا حساب لیں گے۔
ثاقب خورشید
