جعلساز کی ضمانت خارج‘ ملزم گرفتار‘ تحقیقات شروع‘ اہم انکشافات متوقع
ملتان (وقائع نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے جعلی مختار نامہ کے ذریعے شہری کو لاکھوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے ملزم کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز محمد افضل مہار سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان نے مقدمہ نمبر 40/16 تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کے ملزم عبدالاحد ولد عبد الواحد قوم بھٹہ سکنہ ولایت آباد نمبر (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
1 ملتان کو اس کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کرلیا۔جس کے خلاف پہلے سے جوڈیشل ایکشن منظور پوچکا ہے۔واضح رہے مذکورہ ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے اپنے دیگر ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کر کے کے ایک عدد جعلی مختارنامہ عام تیار کیا اور اس جعلی مختار نامہ عام کی بنیاد پر انتقال نمبر 3959 کے ذریعے مدعی کو اس کی قیمتی جائیداد سے محروم کردیا۔مذکورہ ملزم اسپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان کے سامنے بسلسلہ ضمانت تاریخ پیشی پیش ہوا۔ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
انکشافات