بانی پاکستان کا یوم پیدائش‘ کرسمس ڈے‘ سرکاری ملازمین کی 3 چھٹیاں‘ مالیاتی ادارے بھی بند
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان) بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش 25 دسمبر جمعہ کو منایا جائے گا،قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1877 کو کراچی میں پیدا ہوئے،جبکہ مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس ڈے کا مذہبی تہوار بھی ملک بھر (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
میں 25 دسمبر کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی 71 ویں سالگرہ بھی 25 دسمبر کو منائی جائے گی، میاں نواز شریف 25 دسمبر 1949 کو رائے ونڈ لاہور میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم پیپلز پارٹی کے چیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی 27 دسمبر کو منائی جائے گی،محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کے دوران دہشت گردی حملہ میں شہید کردیا گیا تھا ان ایام کی مناسبت سے تقریبات سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ 25 دسمبر کو یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح اور کرسمس ڈے کی عام تعطیل کے پیشِ نظر وفاقی محکموں کے ملازمین ہفتہ اتوار 26,27 دسمبر کی چھٹیوں کے باعث تین چھٹیاں مناسکیں گے، وفاقی محکمے بینک مالیاتی ادارے بھی تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
بند