مولانا فضل الرحمن کی بہاولپور آمد‘ مفتی محمود کے دیرینہ ساتھی محمد یٰسین قریشی کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت‘ کارکنوں سے ملاقات
بہاولپور(بیورو رپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمان نے بہاول پورآمد میں مفتی محمودکے دیرینہ ساتھی محمدیسین قریشی کی وفات پراظہارتعزیت کیاہے تفصیل کے مطابق 17 دسمبر2020 ء کو جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
کی بہاولپور میں جے یوآئی اور انجمن تاجران بہاولپور کے سابق صدر اور مفتی محمود کے ساتھی محمد یاسین قریشی کی وفات پر انکے رہائش گاہ واقع ہاشمی گارڈن پہنچے جہاں انکے بیٹے ظہیر قریشی،عمیر قریشی، عذیر قریشی،محمود شیخ، عبدالمجید قریشی اور جماعت کے ذمہ داران مفتی محمد مظہر اسعدی حافظ محمد سفیان خواجہ قاری سیف الرحمن قاری عبدالقدیر قریشی حافظ مبشر الرحمن مولانا قاضی محمد بلال حافظ احمد لبیب قریشی،محمد انس قریشی،محمد معاذ قریشی ودیگر راہنماں و کارکنان نے کثیر تعداد میں انکا استقبال کیا،اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے اہل خانہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ایک طویل عرصے تک اہلیان بہاولپور اور علما کی خدمت کی وہ والد مفتی محمود کے مخلص ساتھیوں میں سے تھے،میں ہمیشہ ان سے رابطے میں رہتا تھا اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،اس خاندان سے جو تعلق ہمارا ہے وہ بھلانے سے بھی نہیں بھول سکتا بلکہ اسے مزید تقویت ملے گی۔
ملاقات
