چیف انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر راؤ قاسم علی کی رکن صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد سے ملاقات‘ سیوریج سسٹم‘ نئی آبادیوں کا جائزہ
لیاقت پور (نامہ نگار)چیف انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راؤ قاسم علی نے لیاقت پور میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد سے ملاقات کی جس میں لیاقت پور شہر کے میگا سیوریج سسٹم کے جاری کام کا جائزہ لیا گیا بعد ازاں میونسپل کمیٹی (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
حدود میں شامل ہونے والی نئی آبادیوں کا بھی وزٹ کیا گیا اور ان آبادیوں کو فوری طور پر میگا سیوریج پراجیکٹ میں شامل کرنے بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا چیف انجینئر نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ کی تکمیل سے لیاقت پور کے شہریوں کو سیوریج کے حوالے سے درپیش مشکلات ختم ہو جائیں گی اس موقع پر ایکسئین عدنان نسیم اور سب انجینئر محمد رضوان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جائزہ