سخت ترین ایس او پیز،عمر کی شرط،پیکیج میں اضافہ،پاکستان میں عمرہ کاروبار کی کمر ٹوٹ گئی
لاہور(میاں اشفاق انجم سے)کورونا کی وجہ سے سعودی عرب کے سخت ترینSOPاور عمرہ کیلئے18سے50 سال کی لازمی شرط اور پیکیج کی بے تحاشاقیمت نے پاکستانی عمرہ کاروبار کی کمر توڑ دی،1440ھ عمرہ سیزن میں پاکستان سے 17لاکھ افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی،1442ء میں اب تک 225افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے،2018.19ء میں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ عمرہ ویزے جاری ہوئے تھے،اس سال کورونا کی وجہ سے حج ہو سکا ہے نہ عمرہ کاروبار،ائیر لائنز آپریشن کی معطلی،عمرہ اور حج بند ہونے کی وجہ سے ٹریول،عمرہ اور حج ٹریڈ کو اربوں (بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)
روپے کا نقصان ہو چکا ہے،ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں،اہل پاکستان نے یکم جنوری 2021ء سے عمرہ سعودی کمپنیوں کے ذریعے شروع ہونے کی نوید سنائی تھی،اب سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور حج 2021ء کیلئے لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے 15جنوری کو جائزہ اجلاس طلب کیا ہے،گزشتہ روز سعودی وزیر صحت کی طرف سے سعودی عرب میں کورونا کنٹرول کیے جانے کی خبروں سے دنیا بھر سے حرمین شریفین جانے کے خواہش مند افراد میں جوش وخروش پایا جا رہا تھا مگر دوسری طرف دسمبر گزرنے کے باوجود حج 2021ء کیلئے سعودی حکومت نے کسی ملک کو بھی حج ایگریمنٹ کیلئے نہیں بلایا اور نہ کسی قسم کی تیاری شروع کی ہے جس کی وجہ سے حج2021ء کیلئے بھی ہر آنیوالے دن میں شکوک بڑھ رہے ہیں،ٹریول اور عمرہ سے وابستہ سینکڑوں افراد نے مایوس ہو کر دوسرے کاروبار شروع کر دئیے ہیں،افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے اب تک ٹریول،عمرہ اور حج ٹریڈ کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے۔
عمرہ آرگنائزر پریشان