مشکوک سرگرمیاں‘ سعودیہ سے 258 پاکستانی واپس‘ ائیر پورٹ پر پوچھ گچھ
ملتان (نیوز رپورٹر‘ وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کرنے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 258 مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے مقیم 258 مسافروں کو نجی ایئر لائن میں بٹھاکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ بھجوایا گیا،سعودی حکام کے مطابق ڈی پورٹ کی جانے والے مسافرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے جن(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد پاکستان ملتان روانہ کیا گیا،جہاں ایف آئی اے آنے والے مسافروں کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پوچھ گچھ