ڈیرہ ریجن: ضلع اور تحصیل کچہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کا حکم

  ڈیرہ ریجن: ضلع اور تحصیل کچہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،راجن پور،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈی پی اوزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ضلع کچہری اور تمام تحصیل کچہریوں کی سیکورٹی کا آڈٹ کر کے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام کچہریوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا یقینی بنائیں،آر پی او نے کہا کہ کچہریوں میں متحارب فریقین تاریخ پیشیوں پر آتے ہیں جہاں پر ان کے(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)
 باہمی ٹکراؤ کے امکانات اور خدشات زیادہ ہوتے ہیں پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ کچہریوں میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی کے پاس بھی اسلحہ نہ ہو جبکہ اسلحہ کی نمائش پر تو کسی قسم کا سمجھوتہ کیا ہی نہیں جا سکتا،فیصل رانا نے کہا کہ کچہریوں میں واقع جوڈیشل لاک اپ کی سیکورٹی کا فول پروف ہونا بھی ناگزیر ہے،پولیس کی جو گاڑیاں جیلوں سے ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے لئے لاتی ہیں ان کی سیکورٹی کو بھی فول پروف بنایا جائے،آر پی او نے کہا کہ ضلع کچہریوں اور تحصیل کچہریوں کو سیکورٹی آڈٹ کر کے میرے دفتر کو رپورٹ دی جائے جبکہ روزانہ ایک گزٹیڈ پولیس آفیسر متعلقہ کچہری کی سیکورٹی کو ہر صورت چیک کرے گا،ڈی پی ا وز بھی گاہے بگاہے کچہریوں کی سیکورٹی کو چیک کریں تاکہ کچہریوں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی کمی نہ آئے،آر پی او نے کہا کہ میں خود بھی ریجن کی تمام کچہریوں کی سیکورٹی کو اچانک چیک کروں گا اگر کسی جگہ سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے کوئی غفلت یا سستی پائی گئی تو ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی۔
حکم