وہاڑی: معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے محنت کش زخمی
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) نواحی گاوں 21ڈبلیو بی میں معمولی تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے محنت کش شدید زخمی ہوگیا‘ ملزمان موقع سے فرار،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا پولیس کاروائی شروع نواحی گاوں 21ڈبلیو بی کے رہائشی محمد علی نیڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کے والد محمد بشیر کی چند روز قبل اسی علاقہ کے غنڈہ گرد عناصر محمد آصف صادق لنگاہ،امیر حمزہ وغیرہ سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش میں مبینہ ملزمان آصف، امیر حمزہ عرف ڈان، اویس ڈھڈی،عاصم ڈھڈی و دیگر نے میرے(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
والد کو شہر جاتے ہوئے راستہ میں روک کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس تھانہ ماچھیوال نے کاروائی شروع کردی متاثرہ نے مزید بتایا کہ ملزمان بااثر لوگ ہیں قریبی عزیز پولیس میں ہونے کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانا معمول بنا لیا ہے ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
زخمی