میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں سرگرم‘ ایک روز میں 112 بجلی چوروں کو رگڑا
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 112 بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ16ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر19 لاکھ96ہزار روپے جرمانہ عائد۔18 دسمبر2020ء کو ملتان میں 27گھریلواورکمرشل صارفین کو23499یونٹس چوری کرنے پر 444993 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 17 گھریلوصارفین کو16563یونٹس چوری کرنے پر310575روپے جرمانہ،وہاڑی میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو10460 یونٹس چوری کرنے پر214892 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 12گھریلو صارفین کو(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
12740یونٹس چوری کرنے پر 182831روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلوصارفین کو15439یونٹس چوری کرنے پر238134روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 6 گھریلوصارفین کو5733یونٹس چوری کرنے پر101000روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18553یونٹس چوری کرنے پر217946 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 9گھریلو صارفین کو8582یونٹس چوری کرنے پر167450روپے جرمانہ اورخانیوال میں 3گھریلو صارفین کو 5249یونٹس چوری کرنے پر 118409روپے جرمانہ عائدکیا گیاہے۔
رگڑا