مظفر گڑھ: شہریوں کا مبینہ گائے چور پر وحشیانہ تشدد‘ پولیس کارروائی شروع
مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شہر سلطان میں وسیم کو گائے چوری کے شبہ میں شہریوں نے پکڑ کر درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کیا اطلاع ملنے پر مبینہ چور کو پولیس تھانہ شہر سلطان نے موقع پر پہنچ کر اپنی حفاظت میں لے لیا پولیس نے مبینہ چور وسیم کے خلاف شہری محمد اجمل کی مدعیت چوری کا مقدمہ درج کردیا ہے مبینہ چور پر تشدد کرنے پر اس کا میڈیکل کرانے کے لئے پولیس نے میڈیکل ڈاکٹ جاری کردیا ہے میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ کے اندراج کا امکان ہے ترجمان پولیس کے مطابق (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔
گائے چور