مظفر گڑھ: کالجز میں 3 معذور افرادکی بھرتی کالعدم قرار‘ صوبائی محتسب کا فیصلہ
مظفرگڑھ(نامہ نگار)صوبائی محتسب پنجاب نے مظفرگڑھ کے کالجز میں 3 معذور افراد کی بھرتی کالعدم قرار دے دی تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ سنانواں کے رہائشی محمد عمران مشتاق نے صوبائی محتسب پنجاب کو مظفرگڑھ کے کالجز میں معزور افراد کے کوٹے کی بھرتیاں میرٹ پر نہ ہونے کے بارے میں (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
درخواست دی تھی صوبائی محتسب نے ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد معزور افراد کے کوٹے میں کی جانے والی 3 بھرتیوں کو میرٹ کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔
فیصلہ